منگلورو 9؍ مارچ (ایس او نیوز)یہاں سے قریب اُلال کے ماستی کٹّے نامی مقام پر ایک گینگ نے دو بھائیوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ۔ فوری طور پر حملہ کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا ہے، مگر سمجھا جارہا ہے کہ آپسی رنجش کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔ واردت آج جمعرات شام کو پیش آئی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کلیریا نگر کے رہنے والے سمیر اور سراج اپنی بائک پر کہیں جارہے تھے کہ 'Notorious Target' نامی ایک گینگ کے اراکین نے ان دونوں کا راستہ روکا اور چاقو گھونپ کردونوں کو شدید زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہیہ حملہ ایک پانچ رکنی ٹیم نے کیا جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھی۔ ذرائع کے مطابق اس گینگ کے ساتھ سمیر اور سراج کی آپسی رنجش تھی۔مبینہ طور پر اس حملہ میں سرمہ عمران، الطاف کاٹی پلّا ،حمزہ اور دیگر افراد شامل تھے۔ زخمیوں کوعلاج کے لئے الال کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ الال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔